بنگلا دیش کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار، وجہ کیا ؟ جانئے

ڈھاکا: بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں، بورڈ کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث قومی ٹیم بھارت جانے پر شدید تحفظات رکھتی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے کرکٹ بورڈ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے پر آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرے۔ مشیرِ کھیل آصف نذرال نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت حکومت اور بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ بنگلا دیش کی ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آ گیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نے کہا ہے کہ اس معاملے پر غور کے لیے کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، تاہم آئی سی سی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close