پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اسکاٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے، جو یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اور برٹش اوپن جونیئر اسکواش شپ کے بعد تیسرا عالمی مقابلہ ہے جس سے پاکستان احتجاجاً دستبردار ہوا ہے۔
یہ فیصلہ انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشنز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کی عمر کیٹیگریز یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج میں کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی اصل عمر گروپ سے مختلف کیٹیگریز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کے بغیر یو ایس اوپن جونیئر چیمپئن شپ فلاڈیلیفیا میں شروع ہو چکی ہے۔ برٹش اوپن جونیئر اسکواش شپ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو تبدیل شدہ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ اسکاٹش اوپن میں پشاور کی تین علی سسٹرز سمیت 17 پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹری جمع کرائی تھیں، لیکن اب فیڈریشن نے ان کی شرکت منسوخ کر دی ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کا موقف ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشنز کی جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف یہ احتجاجی اقدام ناگزیر تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






