دنیا کے نامور ٹینس کھلاڑی اسٹین واورینکا نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کا سیزن ان کے پروفیشنل کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے طویل اور کامیاب کیریئر کا “بہترین ممکنہ اختتام” چاہتے ہیں۔
واورینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہر کتاب کا ایک اختتام ہوتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا آخری باب لکھیں۔ ان کے اس اعلان پر دنیا بھر میں ٹینس شائقین جذباتی ہو گئے ہیں۔
اسٹین واورینکا نے اپنے کیریئر میں تین گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز جیتے: 2014 میں آسٹریلین اوپن، 2015 میں فرنچ اوپن اور 2016 میں یو ایس اوپن۔ وہ راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے دور میں نمایاں رہے۔
انہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا اور 2014 میں سوئٹزرلینڈ کو پہلا ڈیوس کپ ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2 جنوری سے پرتھ میں اپنے آخری سیزن کا آغاز کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






