فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ کل 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز (تقریباً 18 بلین پاکستانی روپے) کی یہ رقم پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز زیادہ ہے۔
فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز ملیں گے، جو 2022 کے مقابلے میں 80 لاکھ ڈالرز زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر کی ٹیم 3 کروڑ 30 لاکھ، تیسرے نمبر کی ٹیم 2 کروڑ 90 لاکھ، اور چوتھے نمبر کی ٹیم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز حاصل کریں گی۔
5ویں سے 8ویں پوزیشن تک کی ٹیموں کو 1 کروڑ 90 لاکھ، 9ویں سے 16ویں پوزیشن تک 1 کروڑ 50 لاکھ، اور 17ویں سے 32ویں پوزیشن تک 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ نئے فارمیٹ کے تحت 48 ٹیموں میں شامل ہونے والی 33ویں سے 48ویں پوزیشن کی ٹیمیں 90 لاکھ ڈالرز حاصل کریں گی۔
فیفا کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو تیاری کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دے گا۔ 2026 کا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






