واشنگٹن ڈی سی: ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کو باضابطہ طور پر الوداع کہہ دیا۔
17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے اپنے آخری مقابلے میں آسٹریا کے اسٹار ریسلر گنتر کا سامنا کیا۔ دونوں کے درمیان زبردست اور برابر کی ٹکر دیکھی گئی، اور ایک موقع پر مقابلہ جان سینا کے حق میں جانے لگا، تاہم گنتر کے مسلسل اور سخت سلیپر ہولڈ کے سامنے وہ خود کو بچانے میں ناکام رہے۔
مقابلے کے اختتام پر جان سینا نے علامتی طور پر اپنے جوتے، آرم بینڈ اور کلائی بینڈز رنگ میں رکھ دیے، جو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کی واضح علامت سمجھی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






