پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے، اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے باعث بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال ایک ارب 30 کروڑ روپے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






