اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 81.81 میٹر کا بہترین تھرو کرکے یہ پوزیشن حاصل کی۔ یاسر سلطان نے سلور جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار نے برانز میڈل حاصل کیا۔

اسی طرح سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس کے کھلاڑی نمایاں رہے۔ آپٹمیسٹ کلاس اوپن میں ایئر فورس کے محمد سلیمان نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آپٹمیسٹ گرلز ایونٹ میں ایئر فورس کی تحسین قاضی، آئی ایل سی اے کلاس فور میں جوشا، اور ویمنز کیٹیگری میں کے پی کے کی عمیمہ عمران نے بھی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close