جان سینا کا ریٹائرمنٹ میچ آئندہ ہفتے ، آخری حریف کا نام بھی سامنے آگیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈری ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا اگلے ہفتے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا آخری میچ 13 دسمبر کو ایونٹ ‘Saturday Night’s Main Event’ میں ہوگا۔

جان سینا نے 2024 میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ 2025 کے آخر میں ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ان کا آخری مقابلہ ایک ایسے ریسلر کے خلاف ہوگا جس سے وہ کبھی نہیں لڑے — گنٹھر، جنہیں ‘دی رنگ جنرل’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گنٹھر نے حال ہی میں ایک اور لیجنڈ، بل گولڈ برگ کو ان کے ریٹائرمنٹ میچ میں شکست دی تھی۔

اس سال کے آغاز میں جان سینا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریکارڈ 17ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی تھی۔ تاہم، ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کی وجہ اپنی جسمانی حالت میں کمی بتائی، کہا کہ اب وہ پہلے جیسا وزن نہیں اٹھا سکتے اور وہی کرنا چاہتے ہیں جو اب بہترین طور پر کر سکتے ہیں۔

جان سینا 2001 سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ ہیں اور 2006 سے فلموں میں بھی کام کر رہے ہیں۔ وہ ‘میک اے وش’ فاؤنڈیشن کے ذریعے قریب المرگ بچوں کی خواہشیں پوری کرنے کے عالمی ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close