سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے اور اب انہیں باضابطہ طور پر قومی ویمن ٹیم کے کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہ فی الحال عارضی طور پر ٹیم کے امور سنبھالیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






