پاکستانی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے میں 2-4 سے شکست دی۔
میچ کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔
ادھر سابق عالمی نمبر دو محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی کے خلاف میچ ہار گئے، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر وہ بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






