اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں منتقل کیئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے دوران معاملات ٹھیک طریقے سے نہ سنبھالنے پر معطل کیا گیا ہے۔ عثمان واہلہ کو  پاکستان سپر لیگ میں شفٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔

پی سی بی نے نئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی تقرری کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close