سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونئر ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دو گول سفیان خان اور ایک گول کپتان حنان شاہد نے کیا۔ میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر حنان نے گول کیا، سفیان نے تیسری سہ ماہی میں دوسرا اور آخری لمحات میں تیسرا گول کر کے میچ برابر کیا، بھارت کی جانب سے ارجیت سنگھ اور منمیت سنگھ نے گول کیے، پاکستان اپنا اگلا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں