پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں اٹھہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور بلیرڈ و اسنوکر کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔
اصغر ولیکا عالمی ادارے آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیرڈ کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ ان کے دورِ قیادت میں پاکستان نے انیس سو چورانوے میں پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا، جب کہ ان کی سربراہی میں ملک میں پانچ مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوا۔ ان کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں