پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کا گھر سیلاب کی نذر

کمالیہ کے نواحی گاؤں میں پاکستان رگبی ٹیم کے سابق کپتان شبیر احمد کا گھر سیلاب کی نذر ہوگیا۔

چار دیواری مکمل گر گئی جبکہ کمروں میں دراڑیں پڑنے سے اہلخانہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ شبیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ 2008 سے 2015 تک پاکستان رگبی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے اور متعدد اعزازات اور میڈلز جیتے۔ تاہم حالیہ سیلاب سے ان کا گھر تباہ ہوگیا اور اب اس کی تعمیر نو کی سکت نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close