پاک بھارت ٹاکرا، افغان امپائر کو ہٹانے کا مطالبہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل افغان امپائر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہلکے پھلکے انداز میں سنجیدہ موضوعات پر اپنی رائے دینے والے اداکار نے انسٹاگرام پر پنجابی اور اردو میں ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا، “لو جی پھر انڈیا کے ساتھ میچ ہو رہا ہے، آئی سی سی سے بس اتنا کہنا ہے کہ کھیلنے دو، رولا ڈالنے دو، لیکن افغان امپائر کی موجودگی منظور نہیں۔” انہوں نے الزام لگایا کہ افغان امپائر پاکستانی ٹیم کے خلاف متعصب فیصلے دیتا ہے اور اسے کوئی پروا نہیں کہ پوری دنیا یہ سب دیکھ رہی ہے۔

خاقان شاہنواز نے مزید کہا، “بے شک جے شاہ سے امپائرنگ کروا لیں لیکن یہ بندہ نہیں چلے گا۔ فائنل میں دیکھتے ہیں انڈیا، بیسٹ آف لک۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close