ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے کیا۔
فخر زمان صرف 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعی اسکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہوئی، اور کئی صارفین نے امپائرنگ کے فیصلے کو متنازع قرار دیا۔
فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اور ٹیم کا اسکور 93 رنز تک لے گئے۔
اس موقع پر صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی اور دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز حسین طلعت تھے، جو صرف 10 رنز بنا سکے اور کلدیپ یادیو کا شکار بنے۔
ان کے بعد صاحبزادہ فرحان بھی 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 115 کے مجموعی اسکور پر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فرحان نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے اور 45 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔
میچ میں پاکستان نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے مجموعی اسکور کو 171 رنز تک پہنچایا، جو ایک مقابلہ دار ہدف سمجھا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان کے بولرز یہ ہدف دفاع کر پائیں گے یا بھارت اسے چیز کرنے میں کامیاب ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں