انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے، یہ فیصلہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کے بعد کیا گیا۔
بارہ مئی کو کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران لیا گیا ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے غلطی تسلیم کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ منشیات کسی میچ کے دوران استعمال نہیں کیں۔ پابندی کا اطلاق پندرہ اگست سے ہو چکا ہے جبکہ ان کے بارہ مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے میچ سمیت بعد کے تمام میچوں کے ریکارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ویوین کنگما نیدرلینڈز کے لیے اب تک تیس ون ڈے اور چھببیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں