سابق فاسٹ بالر انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔کین شٹل ورتھ کو 1971 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی ون ڈے وکٹ لینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ (Ken Shuttleworth) کو لمبے رن اپ، سائیڈ آن ایکشن اور تیز رفتاری کے باعث جانا جاتا تھا۔انہوں نے 1970 سے 1971 کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 5 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا۔کین شٹل ورتھ کو 1971 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی ون ڈے وکٹ لینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔وہ 1970-71 کے دورۂ آسٹریلیا میں انگلینڈ کی مشہور ایشز جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں لنکا شائر کے لیے 484 وکٹیں اور لیسٹر شائر کے لیے مزید 99 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ  (ای سی بی)نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close