پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “معرکۂ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ” 17 اگست سے شروع ہوگی، جس کے لیے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان پی اے ایس کے مطابق یہ ایونٹ 17 سے 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی تقریب 17 اگست کو شام 4 بجے لاہور گیریژن گرین میں ہوگی۔
کوارٹر فائنل تک تمام میچز پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ہوں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلے جائیں گے۔
چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، جن کے مین راؤنڈ میں 32 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ہر کیٹیگری میں دو وائلڈ کارڈ انٹریز بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو پی ایس اے ہاسٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں