پاک افغان میچ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں شیڈول تین ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں الگ انٹری اور انکلوژر مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ میچز میں افغان شائقین کی جانب سے بدنظمی کے واقعات کے پیش نظر منتظمین نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اب شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژر میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ اسٹیڈیم میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ تین ملکی سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلے 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close