بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے ناگول میں 25 سالہ نوجوان بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ناگول میں راکیش نامی 25 سالہ نوجوان بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، متوفی کا تعلق سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشور کا بیٹا تھا، جو ناگول میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نوجوان کو بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ کورٹ میں بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر راکیش کو سی پی آر دے کر بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت میں سدھار نہ آیا تو اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں