تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2025-26 سے قبل نئی فٹنس پالیسی کے تحت تمام ریجنل کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
اگست میں اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز تقریباً 400 ریجنل کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، پی سی بی نے پہلی بار ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کے لیے بھی فٹنس ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔
نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق پاتھ وے اور ایج گروپ کرکٹ پر بھی ہوگا۔ تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں کامیابی سے پاس کریں۔
اس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اور اس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں