ایشیا کپ میں شامل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔
ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس کے بعد دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلے میچ سے ہوگا، جب کہ دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا، اور چوتھا میچ پاکستان اور عمان کے درمیان شیڈول ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو ہوگا، جب کہ پاکستان اپنا تیسرا میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں