**پاکستان اگلے سال انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا**
تفصیلات کے مطابق، انگلش کرکٹ بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگست اگلے سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا۔
یہ ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے، جس میں دونوں ٹیموں کے لیے قیمتی پوائنٹس داؤ پر لگیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں