بھارتی کرکٹ بورڈ سے متعلق بی جے پی حکومت کا بڑا فیصلہ

بی جے پی حکومت نے ایک اہم اور انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو نیشنل اسپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بل بدھ کے روز یعنی آج بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جس کے تحت بی سی سی آئی کو سرکاری طور پر وزارت کھیل کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔

اس مجوزہ قانون کا مقصد بھارت کے اسپورٹس گورننس ماڈل کو اولمپک اور پیرا اولمپک چارٹر کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ اگرچہ بی سی سی آئی حکومتی فنڈنگ پر انحصار نہیں کرتا اور آزادانہ طور پر کام کرتا رہا ہے، مگر اب اسے سرکاری نگرانی میں لانے کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اسپورٹس گورننس بل میں عہدیداروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال سے بڑھا کر 75 سال کرنے کی تجویز ہے۔ اس قانون کی منظوری کی صورت میں بی سی سی آئی کے موجودہ صدر راجر بنی کو عمر کی حد کے باعث عہدہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے، جب کہ راجیوشکلا کی نائب صدارت بھی اختتام کے قریب ہے۔

یہ پیش رفت بھارتی کھیلوں کے نظام میں ایک بڑے تغیر کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس سے مستقبل میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی گورننس پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close