پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور مقابلہ 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 سے اپنے نام کیا۔ اس تاریخی فتح میں محمد جنید اور فیضان اللہ نے نمایاں کردار ادا کیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ قومی انڈر 16 ٹیم نے ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں