معروف کھلاڑی نے ایک اور بہترین اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا ہے، وہ محض 15 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے تیز ترین باؤلر بن گئے ہیں۔

اسٹارک نے یہ شاندار کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا، جہاں انہوں نے صرف 2.3 اوورز (یعنی 15 گیندوں) میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اس ناقابلِ یقین کارکردگی سے وہ دنیا کے تیز ترین 5 وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسٹارک اب بھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر رہے ہیں، جو ان کی مستقل مہارت اور فٹنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس میچ میں شاندار کارکردگی کی بدولت مچل اسٹارک 400 وکٹیں مکمل کرنے والے باؤلرز کے باوقار کلب کا حصہ بھی بن چکے ہیں، جو ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close