انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا یکم اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے نیوٹرل مقام کولمبو میں کھیلے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کا شیڈول درج ذیل ہے:
- 2 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
- 5 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت (ہائی وولٹیج مقابلہ)
- 15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
- 18 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
- 21 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
- 24 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا (گروپ کا آخری میچ)
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کولمبو یا بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شامل تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ کرکٹ شائقین کی خاص توجہ 5 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے پر مرکوز ہے، جسے اس ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز میچ قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں