ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی شاندار کامیابی

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی شاندار کامیابی، کوریا کو 0-3 سے شکست

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کوریا کو واضح فرق سے شکست دے دی۔ پاکستان نے میچ میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹس میں 16-25، 19-25 اور 8-25 سے فتح حاصل کی۔ کھلاڑیوں طلحہٰ، جنید، وہاب، عرفان، فیضان اور سنان نے نمایاں کھیل پیش کیا اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ کل سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close