پاکستان نے کرغزستان کو شکست دیدی

پاکستان نے کرغزستان کو شکست دیدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایشین فٹ بال کنفیڈیشن (اے ایف سی) ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے کرغزستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا ہے۔

انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول مریم محمود میچ کے پہلے ہاف میں اسکور کیے۔پاکستان کا آخری گروپ میچ کرغزستان سے ہوا، چوتھے ہی منٹ میں مریم محمود نے پاکستان کو برتری دلا دی، اس کے بعد پاکستانی ٹیم حریف پر حاوی رہی اور وقفے وقفے کے حملے کرتی رہی۔26ویں منٹ میں ایک اور موو بنائی، جس پر پاکستان کو پنالٹی کک ملی، جس پر مریم محمود نے پاکستان کےلیے دوسرا گول کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی لیکن 67ویں منٹ میں کرغزستان نے خسارہ کم کیا، اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، پاکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔گروپ ڈی میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ٹاپ پر چائنیز تائپے ہے، جس کے دو میچز میں چھ پوائنٹس ہیں، اس کا آخری میچ انڈونیشیا سے ہے، ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم ایشیا کپ کےلیے کوالیفائی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close