سکواش کے میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایشین جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نےانڈر13 اورانڈر 15 کےٹائٹلز جیت لیے۔
بوائز انڈر 13کےفائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نےبھارت کےآیان دھنوکاکوشکست دی، سہیل عدنان کی کامیابی کا اسکور5۔11 ، 2۔11، 13۔11 اور 6۔11 رہا۔انڈر 15 میں پاکستاں کے نعمان خان نے کامیابی حاصل کی، نعمان خان نےفائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کو 10۔12، 6۔11 اور 2۔11سے شکست دی۔گرلز انڈر13 کےفائنل میں ماہنور علی کو شکست ہوگئی، ماہنور کو سیکنڈ سیڈچین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں شکست دی۔
چینی پلیئرکی کامیابی کا اسکور 11۔9، 6۔11، 9۔11، 11۔9 اور 10۔12 رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں