بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں