پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز  

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی تجویز ٹی 20 ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے آج انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 20  برس سے زائد عرصہ میں اب تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کو حاصل نہیں کرسکی ہے، پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا، آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے ، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔

اس مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close