فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ میں فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔
حسن علی کے بھائی خرم کا بتانا ہے کہ ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، جس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ والدہ بازار جارہی تھیں، واردات کرنے والے 2 ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں