ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کر رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود امن، محبت اور احترام کا پیغام دے رہا ہے۔
حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دے کر نہ صرف کھیل میں کامیابی حاصل کی، بلکہ انسانیت اور رواداری کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔
مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مقدس مٹی کا تحفہ دیا، جو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ پاکستانی عوام عزت، محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی سکھ باکسر کو خوشی اور عقیدت سے اس مٹی کو چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر ہر پاکستانی کے دل کو فخر اور خوشی سے بھر دیتا ہے۔شہیر آفریدی کا یہ اقدام صرف ایک کھیل کا واقعہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان امن، ہم آہنگی اور مذہبی احترام کے فروغ کی ایک مضبوط کوشش ہے۔یہی ہے اصل پاکستان، جو محبت بانٹتا ہے، نفرت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں