کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران کھلاڑیوں کی انجری کے باعث کراچی کنگز نے اپنے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔

فاسٹ باؤلر فواد علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد آئندہ چند میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ فواد کی جگہ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو اس سیزن میں پہلے ہی دو میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے خاص طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک پر اعتماد اننگز سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو ایڈم ملن کی جگہ لیں گے۔ ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سے باہر ہو چکے ہیں۔

دہانی اپنی رفتار، جوش اور جارحانہ باؤلنگ کے لیے جانے جاتے ہیں، اور کراچی کنگز کی باؤلنگ لائن اپ میں ایک مؤثر اضافہ ثابت ہوں گے۔کراچی کنگز کا اگلا میچ آج 4 مئی 2025 کو لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ کراچی کنگز پلے آف میں جگہ بنانے کیلیے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close