شاہد آفریدی واہگہ بارڈر پہنچ گئے، بھارتیوں کو چائے کی دعوت بھی دیدی

شاہد آفریدی واہگہ بارڈر پہنچ گئے، بھارتیوں کو چائے کی دعوت بھی دیدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہچ گئے۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پاک فوج کی وردی پہنی ہوئی تھی۔شاہد آفریدی کی واہگہ بارڈر کے دورے کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں عوام کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔بوم بوم آفریدی نے واہگہ بارڈر کے دورے کی ویڈیو اور اسٹوری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جس میں انہیں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

واہگہ بارڈر پر دورے کے دوران شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔شاہد آفریدی نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عزت سے ہمارے گھر آؤگے تو عزت کریں گے اور چائے بھی پلائیں گے، ہمیں بدمعاشی نہ دکھاؤ، آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، آپ کے مہمانوں کو پھر چائے کون بنا کر دے گا۔شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے رسمی ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخیاں بھگارنے کی کوشش کی جبکہ شاہد آفریدی کے ایک ٹوئٹ نے ہی شیکھر دھون کی بولتی بند کردی۔

شاہد آفریدی نے ایکس پر پاک فوج کی وردی میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چھوڑو ہار جیت کو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔‘واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے پہلگام حملے پر دیے گئے ردِ عمل پر بھارتی حکومت اور عوام پہلے ہی تلملائے ہوئے ہیں۔انہوں نے پہلگام حملے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملہ روکنے میں ناکام رہی، انہوں اپنے اس بیان میں بھارتی فوج کو ’نالائق‘ اور ’نکما‘ قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھر دیا جاتا ہے، تم لوگوں کی 8 لاکھ فوج کشمیر میں موجود ہے اور پھر بھی حملہ ہو گیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ نالائق ہو، نکمے ہو کہ اپنی عوام کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close