پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت دو میچز نئی تاریخوں پر کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ براڈکاسٹرز کی درخواست پر کیا گیا ہے جنہوں نے لاجسٹک مسائل کے پیش نظر شیڈول میں ردوبدل کی اپیل کی تھی۔
یکم مئی کو طے شدہ میچ، جس میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہونے تھے، اب 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 10 مئی کو ہونے والا میچ، جس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہونا تھا، اب 11 مئی کو ہوگا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے براڈکاسٹرز کی درخواست پر غور کرتے ہوئے میچز کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ نشریاتی اور لاجسٹک سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ ملتان میں شدید گرمی کے باعث بھی شیڈول میں تبدیلی کی تجاویز تھیں۔شائقین کرکٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شیڈول میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخوں کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں تاکہ پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں