پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی کے مارشل آرٹ کھلاڑی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ، راشد نسیم نے اٹلی کے ریئیلٹی ٹی وی شو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

کھلاڑی نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر ایک منٹ میں سر سے191 اخروٹ توڑ ڈالے ،اٹالین ٹی وی شو میں بہترین پرفارمنس پر راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ اور میڈل پہنایا گیا

راشد نسیم کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے ، راشد نسیم نے پروگرام کے دوران ریکارڈ پاکستانی عوام کے نام کر دیا، اٹالین ٹی وی شو میں راشد نسیم کی پرفارمنس پر شائیقین اور پروگرام کے میزبان بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close