پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

 

پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ، پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ، محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ، اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close