معروف عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رونالڈو نے لکھا “عید مبارک! میری خواہش ہے کہ یہ خصوصی وقت آپ سب اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، امن اور سلامتی لائے۔سٹار فٹبالر نے اپنے پیغام میں عید الفطر کو ایک بابرکت موقع قرار دیتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی کہ یہ تہوار ہر ایک کے لیے امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے۔
سعودی کلب النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے اپنے مداحوں کے ساتھ روایتی سعودی لباس میں ایک تصویر بھی شیئر کی جسے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ان کے اس پیغام کو لاکھوں افراد نے سراہا اور عید کی خوشیوں میں ان کی شمولیت کو اسلامی ثقافت کے احترام سے تعبیر کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں