ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ شعیب ملک کی بہن کے تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک(پی این آئی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات پرشعیب کی بہن نے چونکا دینے والے انکشافات کردیے۔

تفصیلات کےمطابق شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ دونوں خاموش ہیں، تاہم اب شعیب ملک کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ ’ شعیب کے افیئرز کے معاملات سے تھک چکی تھی‘ اس لئے خلع لیا۔ میڈیا رپورٹ میں شعیب کی بہن نے انکشاف کیا کہ ان کے پورے خاندان نے تقریب میں شرکت نہ کرنے کا انتخاب کیا اور ثانیہ سے ان کی طلاق کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔ ثانیہ کی بہن انعم مرزا نے اس سے قبل جنوری 2024ء میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ثانیہ نے ثنا سے شادی سے چند ماہ قبل شعیب سے خلع لیا تھا، انعم نے لکھا تھا ” ثانیہ نے مہینوں پہلے شعیب ملک سے خلع لیا تھا۔ ہم ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔”

شعیب اور ثانیہ کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے، جو 2018ء میں پیدا ہوا تھا، شعیب ملک نے حالیہ بیان میں بتایا کہ وہ دبئی میں مہینے میں دو بار اذہان سے ملنے جاتے ہیں اور ذاتی طور پر اسے سکول لے جاتے ہیں۔ شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ “میں اس کے ساتھ جو رشتہ شیئر کرتا ہوں وہ دوستی کا ہے، وہ مجھے بھائی کہتے ہیں اور کبھی کبھی میں اسے بھائی بھی کہتا ہوں۔ عائشہ صدیقی سے ان کی پہلی شادی 2010ء میں ختم ہوئی جس کے بعد اسی سال ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کی ہائی پروفائل شادی ہوئی۔ جب کہ ماضی میں ان کےاداکارہ سیالی بھگت کے ساتھ افیئرز کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔ شعیب ملک نے اس سال کے شروع میں ثنا جاوید کے ساتھ اچانک شادی کرکے ان افواہوں کو مزید ہوا دی،ان کی بہن کے ان نئے دعووں کے ساتھ ہی شعیب اور ثانیہ کی طلاق کے بارے میں راز مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close