معروف باکسر میچ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے کے بعد چل بسے

آئرش باکسر جان کوونی سپر فیدر ویٹ چیمپئن شپ مقابلے میں دماغ پر گہری چوٹ لگنے کے ایک ہفتے بعد چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 28 سالہ نوجوان فائٹر گزشتہ ہفتے السٹر ہال میں ویلز سے تعلق رکھنے والے نیتھن ہولز کے خلاف میچ کے بعد شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لے جایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان کوونی اپنے کیلٹیک سپر فیدر ویٹ کا پہلا دفاعی مقابلہ لڑ رہے تھے، لیکن بعدازاں میچ نویں راؤنڈ میں روک دیا گیا۔ طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فائٹر کوونی میں انٹرا کرینیئل ہیمرج (برین ہیمرج) کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جان کوونی ایک ہفتے تک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے رہے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ کونی نے نومبر 2023 میں لیام گینور کے خلاف کیلٹیک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل جیت کر اپنے نام کیا تھا پھر 2024 کا بیشتر حصہ ہاتھ کی چوٹ سے صحت یاب ہونے میں گزرا اور پھر 2025 میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close