ثانیہ مرزا کیساتھ تعلقات کی خبریں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی ‎

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی جانب سے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی۔

محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا سمیت مختلف سوالوں کے جواب دیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔محمد شامی نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close