سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔ہیڈ کوچ معین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نئے دور میں داخل ہورہی ہے تو اس لیے ان کا انتخاب نہیں کیا،سرفراز احمد کو اب آپ کوچنگ کے رول میں دیکھیں گے۔

سرفراز احمد اب معین خان کے ساتھ کام کرتے دیکھائی دیں گے،حسنین اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ریٹین کرنے کا رول بہت سخت ہے اس لیے ان کو سلیکٹ نہیں کرسکے،ہم نے اس سال اچھا اسکواڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔مجھے خوشی ہوتی ہے ہمارے کلب کے کھلاڑی مخلتف فرنچائز میں کھیل رہے ہیں،پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملے جو سب کیلئے خوشی کی بات ہے۔

ہمارے پاس آخری سال تک اوپر کے بلےباز ہوتے تھے لیکن مڈل آرڈر نہیں تھا اس سال وہ گیپ فل کرنے کی کوشش کی ہے۔اس موقع پر معین خان نے نے کہا کہ اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے،کھلاڑیوں کو شکوہ کرنا چاہیے وہ ان کا حق ہے،فہیم اشرف کو سلیکٹ کرنے کا سوچ کر آئے تھے، ان کو سلیکٹ کرنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close