کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔ میچ میں سلو اوور ریٹ کی غلطی کو کپتان شان مسعود نے تسلیم بھی کیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں