نئے بحران کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک کی تمام اسپورٹس باڈیز کے انتخابات خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پاکستاں اسپورٹس میں نئے بحران کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں تمام اسپورٹس باڈیز کے انتخابات پی ایس بی کا الیکشن کمیشن کرائے گا۔ پاکستاں اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشن پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے فیڈریشنز کے انتخابات کے لیے انتخابی ضابطہ نوٹیفائی کر دیا ہے۔ پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں تمام اسپورٹس باڈیز کے انتخابات پی ایس بی کا الیکشن کمیشن کرائے گا اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو کسی بھی فیڈریشن میں انتخابات کا کہنے کا اختیار ہوگا۔

انتخابی ضابطے کے مطابق پی ایس بی کا الیکشن کمیشن ہی کلبز کی اسکروٹنی بھی کرے گا جبکہ الیکشن پر اعتراضات کے لیے ٹربیونل بھی پاکستاں اسپورٹس بورڈ تشکیل دے گا۔ خبر کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملحقہ فیڈریشنز کو پیش کردہ ماڈل آئین اپنانے کو بھی کہہ دیا ہے۔دوسری جانب پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز اور عہدیداران کے لیے کوڈ آف ایتھکس بھی متعارف کرایا ہے، کوڈ ایتھکس تعصب، ہراسگی، انسانی اسمگلنگ، کرپشن، ڈوپنگ اور ایج فراڈ کے معاملات کوور کرتا ہے جبکہ کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی سمیت دیگر سزائیں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close