پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کیلئےاہم اقدام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو سامنے رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک اور بڑا اقدام کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی ٹی 20 سائڈ بہتر بنانے کے لیے اسٹرائیک فورس کی تشکیل دی جا رہی ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹرائیک فورس 100 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہوگی، بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا، ایک سال کے دوران 100 باصلاحیت نوجوانوں کی سلیکشن کی جائے گی۔ یہ پروگرام چھ چھ ماہ پر مشتمل ہو گا یعنی ہر چھ ماہ میں پچاس بیٹرز کی تلاش ہو گی اور اس نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ا سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 سکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے روانڈ سے باہر ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close