چیمپئنزٹرافی ،انگلینڈکی 15رکنی سکواڈکا اعلان،اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ

انگلینڈ چیمپئنزٹرافی کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ،انگلینڈ نےد ورہ بھارت اور چیمپئنزٹرافی کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

جوزبٹلرکوکپتان برقراررکھا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر بین سٹوکس 15رکنی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پائے،دیگر کھلاڑیوں میں جوفراآرچر،گس ایٹکنسن، جیکب بیتھل شامل ہیں، اس کے علاوہ ہیری بروک،بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی ادورٹن، جیمی سمتھ ،لیام لیونگسٹن، عادل رشید، جوروٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، اور مارک ووڈ چیمپئنزٹرافی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close