محمد رضوان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر پایا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں